ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مولانا کلیم صدیقی کو فی الحال ضمانت ملنا مشکل مقدمہ لمبا چلنے کا امکان

مولانا کلیم صدیقی کو فی الحال ضمانت ملنا مشکل مقدمہ لمبا چلنے کا امکان

Tue, 05 Oct 2021 10:32:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)تبدیلی مذہب اور غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار مولانا کلیم صدیقی کا ریمانڈ کل ختم ہورہا ہے۔ پرسوں ان کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ فریق استغاثہ ان کا مزید ریمانڈ لینے کی کوشش کرے گا، جبکہ فریق دفاع آن کی عدالتی تحویل کیلئے بحث کریں گے۔وکلا کا کہنا ہے چونکہ الزامات بہت سنگین ہیں، جس میں سڈیشن کا چارج بھی شامل ہے اس لیے مقدمہ لمبا چلنے کا امکان ہے اور فی الحال ضمانت ملنے کی امید بہت کم ہے۔ عدالت جیل بھیج دے یا ریمانڈ دے دے یہ تو بحث کے رخ اور دلائل پر منحصر ہے۔تاریخ تو یہ بتا رہی ہے کہ ایسے مقدمات جلد فیصلے نہیں ہوتے۔ ان کے ایک وکیل ابوبکر سباق کا کہنا ہے کہ امید بہتر رکھنی چاہیے۔آئین نے جمہوری و بنیادی حق دیا ہے احتجاج کرنے اور اپنے جذبات کے اظہار کا،مگر ایسے ہر معاملہ میں جذبات اور جوش کو ہوش کی لگام سے باندھنا چاہیے۔


Share: